حضرت مو لو ی غلام رسول عالمپو ری فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ)


اللہ تعا لیٰ فر ماتا ہے ’’بیشک اللہ تعا لیٰ جسے چا ہے دین کی سمجھ عطا فر ما کر دین کے کا موں کے لئے منتخب کر لے‘‘ ۔ پرا نے وقتو ں کے مقابلے میں آج میڈیا ، ٹی وی ،ریڈیو اور اخبا را ت کی وجہ سے دنیا ایک گلو بل ولیج توبن گئی ہے لیکن غو رسے مشا ہدہ کریں تو یہ با ت پو شیدہ نہیں رہ جا تی کہ آج کے دو ر کی سا ئنسی ،علمی اور مادی تر قی کے عرو ج میں ہر طر ف بد امنی ،افرا تفر ی اوربے سکو نی کا دو ر دو ر ہ ہے جب کہ ما ضی میں ہم زما نے کی دو ڑ میں قدرے پیچھے رہنے کے با وجو د امن، سکو ن اور بھا ئی چا رے کے اُصو ل ’’جیو اورجینے دو ‘‘پر کا ر بند رہ کر خو ش با ش زندگی گزا ر رہے تھے ۔ لو گوں میں قنا عت پسندی ،خیر خو اہی اور دو سرو ں کے لئے قر بانی اور ایثا ر کا جذبہ ہو نے کی وجہ سے انسا نیت کا چہر ہ رو شن اور خو ش تھا جب کہ ٓاج کا انسان سہما ہو ا ،خو ف زدہ اور بے سکو ن ہے۔ان حالات میں جہا ں اخلا قی اقدار پا مال ہو رہی ہو ں وہا ں ایسے پیغا م کی شدید ضرورت تھی جس کے ذریعے صبر ،تحمل اور رُوحانی آسودگی کو فروغ دیا جا سکے لہٰذا اِس اہم ضرورت کو محسو س کر تے ہو ئے ’’دا ستان امیر حمزہ ‘‘’’احسن القصص‘‘اور ’’ چٹھیو ں‘‘ کے علا وہ کئی کتا بوں کے ذریعے علم و فضل کانو رپھیلا نے والے عظیم صوفی شا عر سرتا جِ اولیا ء، سُلطا ن العا رفین حضر ت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ ؒ کے پیغا م کو عوام تک پہنچا نا وقت کی اہم ترین ضرورت تھی لہٰذا آپ کے صحیح حا لا تِ زندگی کی کھو ج ، مقا م و مر تبے،شخصیت ، اعلیٰ پا ئے کی تعلیما ت ،با ہمی بھا ئی چا ر ے ،عظیم تر دینی و رُو حا نی ، سما جی اور علمی و ادبی خدما ت کے اعترا ف پر آپ کی مطبو عہ اور غیر مطبو عہ کتا بوں کی اشا عت ،آپ کے کلام پر ریسرچ کے لئے حضرت مو لو ی غلا م رسول عالمپو ریؒ کے نواسے صاحبزادہ مسعود احمد نے ایک تا ریخ سا ز کر دا ر ادا کر تے ہو ئے مو لو ی صاحب کے نا م نامی اسم گرا می پر1992 میں’’ حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ ٹرسٹ(رجسٹرڈ) ‘‘کی باقا عدہ بنیاد رکھی۔جس کے پروگرام پر عمل کر کے آنے والی نسلو ں کی بہتری ، ملکی ترقی اور قومی تعمیرمیں حصہ ڈالنے کے سا تھ پنجابی زبا ن و ادب اور انسا نیت کی خد مت کی جا ئے گی۔ صاحبزادہ مسعود احمد کے اس نیک کا م پر پا کستا ن اور ہندوستا ن کی اہم شخصیا ت نے خیر مقدم کیا اور مو لو ی صاحبؒ کے با رے میں پیغامات ارسال کئے ۔ جن میں خصو صی طو ر پر پا کستا ن سے جنا ب محمد حنیف را مے( مر حوم )سا بق وزیر اعلیٰ پنجا ب،جنا ب فخر زمان (چئیرمین اکا دمی ادبیا ت پا کستا ن )، جنا ب محمد افسر ساجد (سا بق ڈپٹی کمشنر)،جنا ب طا رق سلیم لو ن (سا بق آئی جی اسلا م آبا د)، پروفیسر پریشا ن خٹک ،جنا ب احمد را ہی (مر حو م) ،معرو ف شا عر جنا ب سید سبط الحسن ضیغم ،جنا ب سید اختر حسین اختر (چیف ایڈیٹر ماہنامہ لہرا ں )،جنا ب عبد الغفو ر قریشی( معرو ف تا ریخ دان) ،جنا ب مہر کا چیلو ی (ممتاز ادیب شا عر صو بہ سندھ) ،جنا ب پرو فیسر غلام رسول آزا د( پرنسپل گو رنمنٹ کا لج شیخو پو رہ) ،جنا ب حمید اللہ شا ہ ہا شمی( پرنسپل سرسید کا لج واہ کینٹ)، جنا ب ڈا کٹر صابر آفاقی (ممتاز ادیب محقق شا عرآزاد کشمیر) ،جنا ب قدر آفا قی( شا عر محقق)اورجنا ب را جہ رسا لو (مرحوم) سیکرٹری پنجا بی ادبی بورڈ شا مل ہیں۔ جبکہ ہندوستا ن سے جناب اندر کما ر گجرا ل( سا بق وزیر اعظم بھا رت)،جنا ب ڈا کٹر کر نیل سنگھ تھند( ممتا ز ادیب شا عر)، جنا ب ڈا کٹر جگتیار سنگھ ( معتبر ادیب محقق)، جنا ب پرو فیسر اودّھم سنگھ،جنا ب پیا رے سنگھ بو گل،جنا ب سردار نرمل سنگھ،جنا ب چنن سنگھ ورک اور ہربجن سنگھ گل کے علا وہ مولوی صاحب سے عقیدت رکھنے والے اور بہت سے محترم دوست احبا ب شامل ہیں۔

پا کستا ن ٹیلی ویژن نے1992 ء میں حضرت مو لو ی غلا م رسول عالمپو ریؒ کے حا لا ت زندگی اور کلا م پر ایک یا د گار اور خو بصورت پروگرام جو کہ تین اقسا ط پر مشتمل تھا نشر کیا ۔ جس کی میز با نی کے فرا ئض معرو ف گلو کا ر عنا ئیت حسین بھٹی (مر حو م) نے ادا کئے اور جس کے پروڈیوسر سید قیصر علی شاہ تھے۔ اس میں صاحبزادہ مسعود احمدکا انٹرویو بھی شامل تھا اور اس کے بعد ٹی وی چینلز پر متعدد پروگرام نشر ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا۔

I1994-1995گورنمنٹ ہا ئی سکو ل،عالمپور میں ’’مو لو ی غلام رسول عالمپو ریؒ یادگاری ہال‘‘ تعمیر ہو چکا ہے یہ یادگا ری ہا ل کبھی مولوی صاحبؒ کی مسجد ہوا کر تی تھی اور 2007 ء میں ڈپٹی ڈا ئریکٹر چیتن سنگھ (لینگو ئج ڈ یپا رٹمنٹ پنجا ب پٹیا لہ) کی کو ششو ں سے گورنمنٹ ہائی سکول عالمپو ر میں مو لو ی صاحب کے نام پر لا ئبریری قائم ہو چکی ہے جبکہ چیتن سنگھ صاحب اور ڈا ئر یکٹر لینگوئج ڈیپارٹمنٹ پنجا ب پٹیا لہ کی خصو صی کو شش سے -2010 2009 میں’’ راجہ را م موہن را ئے فا ؤ نڈیشن‘‘ کی جا نب سے مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ری لائبریری کے لئے ایک لا کھ دس ہزار کی گرا نٹ بھی منظو ر ہو چکی ہے ۔

صاحبزا دہ مسعو د احمد نے مولوی صاحبؒ کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتب کو بڑی محنت اور جانفشانی سے آرگنائزیشن میں جمع کیا ہے اور ایک لمبے عرصے تک اَنتھک محنت اور تحقیق کے بعدمستند معلومات کو جمع کرکے مولوی صاحبؒ کے حالاتِ زندگی اور کلام پر صاحبزادہ مسعود احمدکی دو کتب شائع ہو چکی ہیں۔ پہلی کتاب ’’ڈونگھے راز‘‘ (مولوی غلام رسول عالمپوری اک مطالعہ) کے نام سے حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کی جانب سے 1999ء میں شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کو پاکستان اور ہندوستان کے علمی وادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ جبکہ اُن کی دوسری کتاب ’’پاکستانی ادب کے معمار: مولوی غلام رسول عالمپوریؒ شخصیت اور فن‘‘ اکادمی ادبیات پاکستان نے 2011ء میں شائع کی ہے۔پاکستان میں بھی ہر سال آپ کی یادمیں عرس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ) ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 7مارچ 2008ء سے آرگنائزیشن کے زیر انتظام مولوی صا حب کی یا د میں دنیا بھر سے منتخب شخصیات کو نمایاں علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف کے طورپر ایوارڈزاور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے۔تنظیم کے زیرانتظام اب تک اعلیٰ پائے کی تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں۔ اب تنظیم کے سامنے اہم کام مولوی صاحبؒ کی غیرمطبوعہ کتب کو شائع کرنا اور پہلے سے شائع شدہ کُتب کو کتابت کی غلطیوں سے پا ک کر کے شا ئع کرنے کا عزم ہے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم کے مقا صد میں مو لو ی صاحبؒ کے نام پر ایک جامع لائبریری ، ریسرچ سنٹر،سکو ل، کالج اور ہسپتا ل کا قیام بھی شامل ہے۔جو حضرات اس کارخیر میں تعاون (عطیات) عنائیت فرمائیں گے ان کے نا م سے کچھ تعمیرا ت منسوب کی جا ئیں گی ۔کیو نکہ جو لو گ اعلیٰ مقصد کے حصول کے لئے تعاون کر تے ہیں ان کی محبت اور یا د کو زندہ رکھنا بھی انتہا ئی ضروری ہو تا ہے ۔

ویب سائٹ کے با رے معلو مات

صاحبزادہ مسعوداحمدکی خصوصی کاوش سے عظیم صو فی شا عر سرتا جِ اولیا ء سلطا ن العا ر فین حضر ت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ کی حیا ت مبا ر کہ اور کلام کے بارے میں تقریباََ3,000صفحا ت پر مشتمل ایک ویب سا ئٹ2004 ء میں تیار کروا کرجا ری کی جا چکی ہے ۔ویب سا ئٹ میں مو لو ی صاحبؒ کے با رے میں تما م معلو ما ت ،ان کی کتا بو ں کا تفصیلی تعا ر ف اور مولو ی صا حبؒ کی حیا ت اور فکر و فن پر لکھے گئے اُردو ،پنجا بی اور انگریزی مقالات و منظو ما ت کا مفصّل جا ئز ہ فرا ہم کر دیا گیا ہے نیز مو لو ی صا حبؒ کے مزا ر اقدس کی تصا ویر اور دیگر یاد گاری تصا ویر بھی ویب سا ئٹ میں شا مل ہیں ۔تنظیم کے قیا م ، اغرا ض و مقا صد ،دستور،عہدیدا را ن اور مجلس عاملہ کے ارکان کی تصا ویر اور تعا رف بھی ملا حظہ کیا جا سکتا ہے ۔

صاحبزادہ مسعود احمد عالمپوری
پڑ نواسہ حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ
(بانی و صدر)
حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ)،فیصل آباد ،پاکستان۔
(بانی وچئیرمین)
حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ)،ہوشیارپور،انڈیا۔
ڈاک کا پتہ :  پوسٹ بکس نمبر1022، پیپلز کالونی ، فیصل آباد،پاکستان
موبائل نمبر   0092 313 8666611, 0092 300 4473366
ویب سائٹ:  www.alampuri-research.org
ای میل:  president_alampuri@yahoo.com, president_org@hotmail.com