حضر ت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی اب تک کی نمایاں کامیابیاں


صاحبزادہ مسعود احمد نے 1992میں حضرت مولوی غُلام رسول عالمپوریؒ فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) کی بنیاد رکھی۔

  1. پا کستا ن ٹیلی ویژن نے1992 ء میں’’ چانن ای چانن‘‘ کے نام سے حضرت مو لو ی غلا م رسول عالمپو ریؒ کے حا لا ت زندگی اور کلا م پر ایک یا د گار اور خو بصورت پروگرام جو کہ تین اقسا ط پر مشتمل تھا نشر کیا ۔ جس کی میز با نی کے فرا ئض معرو ف گلو کا ر عنا ئیت حسین بھٹی (مر حو م) نے ادا کئے اور جس کے پروڈیوسر سید قیصر علی شاہ تھے۔ اس میں صاحبزادہ مسعود احمدکا انٹرویو بھی شامل تھا اور اس کے بعد ٹی وی چینلز پر متعدد پروگرام نشر ہوچکے ہیں۔

  2. عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کے حالاتِ زندگی اور کلام پرصاحبزادہ مسود احمد کی کتاب ’’ڈونگھے راز‘‘ (مولوی غلام رسول عالمپوری اک مطالعہ) کے نام سے حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کی جانب سے 1999ء میں شائع ہوئی ہے۔اس کتاب میں مولوی صاحبؒ کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان کی اہم شخصیات کے مضامین شامل ہیں اور یہ کتاب پاکستان میں ایم۔اے کے نصاب میں شامل ہے۔ اس کتاب کو پاکستان اور ہندوستان کے علمی وادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔

  3. صاحبزادہ مسعوداحمدکی خصوصی کاوش سے عظیم صو فی شا عر سرتاجِ اولیاء سلطان العارفین حضر ت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی حیات مبارکہ اور کلام کے بارے میں تقریباََ3,000صفحا ت پر مشتمل ایک ویب سائٹ2004 ء میں تیا ر کر وا کرجا ری کی جا چکی ہے۔ویب سائٹ میں مولو ی صا حبؒ کے بارے میں تما م معلومات، ان کی تمام کتب اور مولو ی صاحبؒ کی حیا ت اور فکر و فن پر لکھے گئے اُردو ، پنجابی اور انگریزی مقالات و منظو ما ت کا مفصّل جائز ہ فراہم کر دیا گیا ہے نیز مو لو ی صاحبؒ ؒ کے مزا ر اقدس کی تصا ویر اور دیگر یا د گا ری تصا ویر بھی ویب سائٹ میں شا مل ہیں اورپاک وہند میں اب تک ہونیوالے سیمینارز ،میٹنگزکی ویڈیوزکو بھی ویب سائٹ پر دے دیا گیا ہے جبکہ تقریباََ35گلوکاروں کی آواز میں مولوی صاحبؒ کا کلام بھی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔ تنظیم کے قیام، اغراض و مقاصد، دستور ، عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ارکان کی تصاویر اور تعارف بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ: www.alampuri-research.org

  4. ہماری تنظیم کی ایک شاخ باقاعدہ طور پر ہندوستان میں ’’حضر ت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ ٹرسٹ‘‘ کے نام سے رجسٹرڈ ہو چکی ہے ۔صاحبزادہ مسعوداحمد اس کے بانی و چئیرمین ہیں۔ یہ شاخ عظیم صوفی شاعر حضر ت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کے مزار اقدس کی تعمیر ، اسکے انتظامی اُمور کیساتھ ساتھ حضرت مولوی صاحبؒ کے کلام کے تراجم، ریسرچ اور ترویج کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔

  5. صاحبزادہ مسعوداحمدکی خصوصی کوششوں سے اور مقامی لوگوں کے تعاون سے عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کے مزار اقدس کی باقاعدہ تعمیر موضع عالمپور، تحصیل، دسوہہ ضلع ،ہوشیارپور،انڈیا میں شروع کردی ہے ۔اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوگی۔ مزار اقدس کی تعمیر اور اس سے متعلقہ دیگر معاملات کی نگرانی ’’حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ ٹرسٹ(رجسٹرڈ)‘‘ہوشیارپور، انڈیاکے ذمے ہے۔

  6. 1994-1995 میں گورنمنٹ ہا ئی سکو ل،عالمپور میں ’’مو لو ی غلام رسول عالمپو ریؒ یادگاری ہال‘‘ تعمیر ہو چکا ہے یہ یادگا ری ہا ل کبھی مولوی صاحبؒ کی مسجد ہوا کر تی تھی اور 2007 ء میں ڈپٹی ڈا ئریکٹر چیتن سنگھ (لینگو ئج ڈ یپا رٹمنٹ پنجا ب پٹیا لہ) کی کو ششو ں سے گورنمنٹ ہائی سکول عالمپو ر میں مو لو ی صاحب کے نام پر لا ئبریری قائم ہو چکی ہے۔

  7. صاحبزادہ مسعوداحمد کی کتاب ’’پاکستانی ادب کے معمار: مولوی غلام رسول عالمپوریؒ شخصیت اور فن‘‘ اکادمی ادبیات پاکستان نے 2011ء میں شائع کی ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے پراجیکٹ پاکستانی ادب کے معمار کی سیریزمیں عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کے بارے میں چھپنے والی اس تصنیف ’’مولوی غلام رسول عالمپوریؒ :شخصیت اور فن‘‘کو انڈین گورنمنٹ کے ادارہ ’’لینگوئج ڈیپارٹمنٹ پٹیالہ‘‘نے گرمکھی سکرپٹ میں بھی شائع کردیا ہے اور اس کی تقریب رونمائی 15مارچ2014ء کو" "Presidency Hotel ہوشیارپور،انڈیا میں ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پرصاحبزادہ مسعوداحمد نے شرکت کی

  8. عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی یاد میں گورنمنٹ کالج سمن آباد، فیصل آباد، پاکستان میں2011میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کالج کے پرنسپل نے صاحبزادہ مسعوداحمد کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ مسعوداحمد نے کالج کے پرنسپل کو حضرت مولوی صاحبؒ کا پورٹریٹ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔

  9. صاحبزادہ مسعوداحمدنے ’’پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ‘‘ پنجاب، انڈیا کی جانب سے منعقدہ ’’ورلڈ پنجابی صوفی کانفرنس‘‘ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے آپ کو باقاعدہ طور پر مدعو کیاگیا تھا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مشہورمحقق، دانشور، شاعر اور ادیب حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر صاحبزادہ مسعوداحمد نے خصوصی لیکچربھی دیا۔

  10. صاحبزادہ مسعوداحمدنے ’’پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ‘‘ پنجاب، انڈیا کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے آپ کو باقاعدہ طور پر مدعو کیاگیا تھا۔اس موقع پر صاحبزادہ مسعوداحمد نے خصوصی لیکچربھی دیا۔

  11. مئی 2013ء میں عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی سات نایاب تحریروں کو تین کتب کی صورت میں صاحبزادہ مسعوداحمد نے مرتب کرکے اپنی تنظیم حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری ٹرسٹ(رجسٹرڈ)کی جانب سے شائع کیا ہے ۔قبل ازیںیہ ساتوں تحریریں احسن القصص کے آخر میں چھپتی رہی ہیں بعد ازاں مئی 1962میں محمد عالم کپور تھلوی مرحوم نے متذکرہ بالا تحریروں کواکٹھا کر کے کتابی شکل میں شائع کیا اور اس کا نام ’’ست پھل‘‘ رکھالیکن آپ نے فیصلہ کیا کہ مولوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تحریروں کو ان کے اصل نام سے ہی شائع کیا جائے لہٰذا حضرت مولوی صاحب ؒ کی منظوم چٹھیاں جو اُنہوں نے مختلف احباب کو لکھی تھیں اور وہ چٹھیاں کے نام سے معروف تھیں لہٰذا اِن کو اسی نام سے شائع کردیا گیا ہے ۔ حضرت مولوی غلام رسول عالمپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تین تحریروں ’’سی حرفی سسی پنوں، سی حرفی چوپٹ نامہ اور پندھ نامہ‘‘ کو راقم نے اکٹھا کرکے’’درد کُسالے ‘‘کانام دے کر شائع کردیا ہے ۔اسی طرح’’حلیہ شریف ﷺ‘‘ بھی اپنے نام سے عوام میں بہت مقبول رہا لہٰذا اس کواسی نام سے شائع کردیا گیا ہے۔آپ نے ان کُتب کو از سر نو ترتیب دیا جواشعار کم تھے ان کو پورا کیا کتابت کی غلطیوں سے پاک کیااورمشکل الفاظ کے معنی بھی درج کر دئیے ہیں۔

  12. اگست 2015 میں عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی اُردو نثر میں ایک بلند پایہ تصنیف مآ رب الخاشعین کو پہلی بار شائع کر کے عوام تک پہنچا دیا گیا ہے۔یہ شاہکار تصنیف صاحبزادہ مسعوداحمد نے مرتب کرکے ’’ حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ ٹرسٹ(رجسٹرڈ) ‘‘ کی جانب سے شائع کی ہے۔

  13. اس کے علاوہ صاحبزادہ مسعود احمد کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بھی دی کہ حضرت مولوی صاحب ؒ کی کتاب احسن القصص اور چٹھیوں میں سے کچھ کلام انتخاب کر کے منتخب کلام کے نام سے اگست 2015 میں ہی شائع کر دیا گیا ہے۔

  14. اگست 2015میں ماسٹر لچھمن سنگھ راٹھور کی کتاب’’قصہ پورن بھگت‘‘ کو صاحبزادہ مسعوداحمد نے مرتب کرکے اپنی تنظیم ’’حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ ؒ ریسرچ آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)کی جانب سے شائع کردیا ہے۔ ہمارے ادارے کی طرف سے اس کتاب کی اشاعت کو علمی ادبی حلقوں میں بہت سراہا گیا۔

  15. عظیم صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی تمام نایاب کتب’’احسن القصص،داستان امیر حمزہ(جلد اول،دوم،سوم) مسئلہ توحید اور روح الترتیل‘‘ کو کمپوز کروالیا گیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؒ کی کتب کو اکٹھا کرنااورکتابت کی غلطیوں سے پاک کرکے کمپوزکروانا ایک بہت کٹھن اور محنت طلب کام تھا لیکن صاحبزادہ مسعوداحمد کی خصوصی کاوشوں سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا اب ان کتب کی اشاعت کا مرحلہ ہے جن کیلئے کثیر سرمائے کی ضروت ہے۔

  16. ہماری تنظیم کی جانب سے علمی وادبی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہوتا رہتا ہے۔ مشہور علمی وادبی شخصیات ان تقریبات میں شرکت کرتی ہیں۔ ان تقریبات میں اہم علمی وادبی و دیگر شخصیات کو انکی علمی و ادبی اور فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر تنظیم کی جانب سے ایوارڈز، تعریفی اسناد اور شیلڈز دی جاتی ہیں۔ اب تک ہندوستان اور پاکستان کی بہت سی شخصیات کو ایوارڈز، تعریفی اسناد اور شیلڈز دی جا چکی ہیں۔

  17. وقتاََ فوقتاََ سرکاری اور پرائیویٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز پر عظیم صوفی شاعرحضر ت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ کی شخصیت اور کلام پر پرگرام نشر ہوتے رہتے ہیں۔ صاحبزادہ مسعوداحمد کو اکثر پرگرامز میں مدعو کیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس ان تمام ٹی وی اور ریڈیو پرگرامز کا ریکارڈ موجود ہے ۔ان میں سے کچھ پروگرامز ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

  18. صاحبزادہ مسعود احمد کے اس نیک کا م پر پا کستا ن اور ہندوستا ن کی اہم شخصیا ت نے خیر مقدم کیا اور مو لو ی صاحبؒ کے با رے میں پیغامات ارسال کئے ۔ جن میں خصو صی طو ر پر پا کستا ن سے

    • جنا ب محمد حنیف را مے (مر حوم)(سا بق وزیر اعلیٰ پنجا ب)
    • جنا ب فخر زمان (چئیرمین اکا دمی ادبیا ت پا کستا ن)
    • جناب محمد افسر ساجد (سا بق ڈپٹی کمشنر)
    • جنا ب طا رق سلیم لو ن (سا بق آئی جی اسلا م آبا د)
    • پروفیسر پریشا ن خٹک
    • جنا ب احمد را ہی(مر حو م معروف شاعر)
    • جنا ب سید سبط الحسن ضیغم(معرو ف شا عر)
    • جنا ب سید اختر حسین اختر(چیف ایڈیٹر ماہنامہ لہرا ں)
    • جنا ب عبد الغفو ر قریشی(معرو ف تا ریخ دان)
    • جنا ب مہر کا چیلو ی(ممتاز ادیب شا عر صو بہ سندھ)
    • جنا ب پرو فیسر غلام رسول آزاد(پرنسپل گو رنمنٹ کا لج شیخو پو رہ)
    • جنا ب حمید اللہ شا ہ ہا شمی (پرنسپل سرسید کا لج واہ کینٹ)
    • جنا ب ڈا کٹر صابر آفاقی(ممتاز ادیب محقق شا عرآزاد کشمیر)
    • جنا ب قدر آفا قی (شا عر محقق)
    • جنا ب را جہ رسا لو(مرحوم سیکرٹری پنجا بی ادبی بورڈ)

    خصوصی طور پر ہندوستا ن سے جن شخصیات کے پیغامات موصول ہوئے

    • جناب اندر کما ر گجرا ل (سا بق وزیر اعظم بھا رت)
    • جنا ب ڈا کٹر کر نیل سنگھ تھند(ممتا ز ادیب شا عر)
    • جنا ب ڈا کٹر جگتیار سنگھ (معتبر ادیب محقق)
    • جنا ب پرو فیسر اودّھم سنگھ
    • جنا ب پیا رے سنگھ بو گل
    • جنا ب سردار نرمل سنگھ
    • جنا ب چنن سنگھ ورک
    • ہربجن سنگھ گل
    کے علا وہ مولوی صاحب سے عقیدت رکھنے والے اور بہت سے محترم دوست احبا ب شامل ہیں جنہوں نے پیغامات بھیجے جو سب کے سب ہمارے ریکارڈ میں محفوظ ہیں اور کسی بھی وقت پیش کئے جا سکتے ہیں۔

  19. ہماری تنظیم کا دفتر دورِ حاضر کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہے ۔ تنظیم کے دفتر میں کمپیوٹر، پرنٹر،سکینر،انٹرنیٹ اور فیکس مشین جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ایک باقاعدہ لائبریری بھی موجود ہے۔ کیونکہ ہماری تنظیم کی جانب سے باقاعدگی سے علمی وادبی سیمینارزاور کانفرنسز کا انعقاد ہوتا رہتا ہے اسلئے تنظیم کا اپنا ڈائس، مائیک اور ساؤنڈ سسٹم ہے۔ تنظیم کی ایک فعال ٹیم ہے جو اپنے اپنے امور و معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔