اغرا ض ومقاصد


  1. حضرت مو لو ی غلا م رسول عالمپو ری عظیم صو فی بزر گ شا عر تھے ان کی بہت سی کتب شا ئع ہو چکی ہیں اور اُن کا کلام پاکستان میں میٹرک سے ایم اے تک نصاب میں شامل ہے۔آپ کی شخصیت اور کلام پرپاکستان میں کافی سال پہلے دو پی ایچ ڈیز بھی ہو چکی ہے جبکہ انڈیا میں بھی آپ کے کلام کے گرمکھی زبان میں تراجم ہو چکے ہیں اس لئے ان پر مز ید کتب تحر یر کر نا اور سیمینارزکا انعقاد کرنا۔

  2. حضرت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ کے کلا م پر ریسرچ کر نا اور اُن کی جو کتب شائع نہ ہوسکی ہیں اُن کو شائع کرنا جبکہشائع شدہ کتب کی از سر نو اشاعت۔

  3. حضرت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ کے نام پر علمی وادبی لا ئبریری کی تکمیل اورریسرچ سنٹر کا قیا م۔

  4. حضرت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ کے نا م پر سکول اورکا لج کا قیا م جس میں خصو صاََ غر یب طلبا ء اور طالبات معیاری اورسستی تعلیم حا صل کر سکیں۔

  5. حضرت مو لو ی غلا م رسول عا لمپو ریؒ کے نام پر ہسپتا ل کا قیا م جس میں غریب و نا دا ر،مستحق لو گو ں کا مفت یا انتہائی سستا علا ج ہو سکے۔